Baaghi TV

میثاق جمہوریت اور میثاق معیشت کی بات کی تو ہمیں چور ڈاکو کہا . پیپلزپارٹی رہنماء

qadir mandokhail

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قادر مندوخیل نے کہا ہے کہ خواہش ہے کہ نواز شریف21اکتوبر کی بجائے کل آجائیں جبکہ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے قادر مندوخیل نے کہا کہ ہم تمام جماعتوں سے کہتےہیں کہ آئیں ملکر سینیٹ کا اجلاس بلائیں، تمام جماعتوں سے کہتےہیں کہ آئیں ملکر نگران حکومت کو انتخابات کا کہیں۔

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی حرکتوں سے لگتا ہے کہ وہ غیر جانبدار نہیں رہنا چا ہتا، جب ڈیڑھ سال پہلے حلقہ بندیاں ہو گئیں تھیں تو اب کیوں ہوئیں جبکہ ایک سوال کے جواب میں رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ 16ماہ کی حکومت میں مسلم لیگ ن نے جو مانگا زرداری نے دیا، مسلم لیگ ن خود اپنے آپ کو ہم سے دور کر رہی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
خاتون کا رشتہ داروں پر چالیس لاکھ روپے کے عوض بیچنے کا الزام،ویڈیو وائرل
سیمنٹ کی قیمت میں بھی اضافہ https://login.baaghitv.com/cement-ki-qemat-me-izafa/
آئی سی سی پی کی جرائم کی شرح میں نمایاں کمی پر تمام افسران کو شاباش
ممی کو 128 سال بعد مناسب طریقے سے دفنانے کی اجازت دے دی گئی
انتخابات میں عالمی مبصرین کو بلانے بارے الیکشن کمیشن کا اجلاس
امریکی کرنسی کے مقابلے روپیہ مزید تگڑا
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے میثاق جمہوریت اور میثاق معیشت کی بات کی تو ہمیں چور ڈاکو کہا گیا، جبکہ جتنے الیکشنز ڈیلے ہوں گے سیاسی جماعتوں کےدرمیان فاصلے کم ہوں گے، الیکشن کمیشن نے الیکشن کا شیڈول ابھی تک جاری نہیں کیا، انکا مزید کہنا تھا کہ 6نومبر کے بعد سب سیاسی جماعتوں کی محبتیں بڑھیں گی۔

More posts