Baaghi TV

آبنائے ہرمز سے نکلنے والے جہاز پر میزائل حملہ

آبنائے ہرمز سے باہر جانے والے ایک جہاز کو نامعلوم میزائل کا نشانہ بنائے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (UKMTO) کے مطابق میزائل لگنے سے جہاز کے انجن اور عملے کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ عمانی کوسٹ گارڈ نے متاثرہ جہاز کے عملے کو مدد فراہم کی۔حکام کے مطابق واقعے کی مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں اور یہ بھی واضح نہیں ہوسکا کہ جہاز پر میزائل حملہ کس جانب سے کیا گیا۔ آبنائے ہرمز میں حالیہ کشیدگی کے باعث تجارتی جہازوں کی آمدورفت پہلے ہی شدید متاثر ہے۔

دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آبنائے ہرمز سے متعلق بیانات دینے کے بجائے اپنی سلامتی پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔تہران سے جاری بیان میں ابراہیم عزیزی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ٹرمپ کو اپنی سلامتی یقینی بنانے کے بارے میں سوچنا چاہیے تاکہ انہیں فرار کے لیے کسی فوڈ ٹرک میں چھپنے کی ضرورت پیش نہ آئے۔

More posts