ایران کے پاسداران انقلاب کے ایک عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ کے دوران ایران کی فضائی دفاعی نظام تیار کرنے کی پیداواری صلاحیت کا 85 فیصد سے زیادہ حصہ محفوظ رہا۔
الجزیرہ نے ایرانی خبر رساں ادارے فارس کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاسداران انقلاب کے ایک عہدیدار نے فارس کی جانب سے نشر کی گئی ایک دستاویزی فلم میں جنگ کے دوران ایران کی دفاعی پیداوار سے متعلق ایرانی عہدیدار کے مطابق جنگ کے دوران ملک کے فوجی پیداواری ڈھانچے کو نشانہ بنائے جانے کے باوجود میزائلوں اور فضائی دفاعی نظام کی تیاری اور فراہمی کی رفتار جنگ سے پہلے کی سطح کے مقابلے میں کم نہیں ہوئی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی فضائی دفاعی صلاحیت کا بڑا حصہ پاسداران انقلاب کے اپنے ادارے کے ذریعے تیار کیا جاتا ہےجنگ کے دوران بعض شعبوں میں پیداوار میں کمی کے بجائے اضافہ بھی ہوا ہے، جنگ کے دوران ایران کے فضائی دفاعی پیداواری مراکز کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کی گئیں، تاہم مجموعی پیداواری صلاحیت کا بڑا حصہ متاثر ہونے سے محفوظ رہا-
ایرانی عہدیدار کے مطابق اس وقت ایران کے پاس فعال فضائی دفاعی نظام کا ذخیرہ بھی جنگ شروع ہونے کے وقت کے مقابلے میں بہتر پوزیشن میں ہےموجودہ صورتحال اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ ایران جنگ کے دوران اپنے فضائی دفاعی نظام کی پیداوار اور فراہمی کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا و اسرائیل کے حملوں کے باوجود فضائی دفاعی نظام کی پیداوار میں نمایاں خلل نہیں آیا اور بعض شعبوں میں پیداوار مزید بڑھائی گئی،جبکہ ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق سامنے نہیں آئی-
