Baaghi TV

مسلح ملزمان کا پولیس پارٹی پر حملہ،دوملزم زخمی حالت میں گرفتار

crime-scene

فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران مسلح ملزمان نے تھانہ سائیٹ اے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا

فائرنگ کے تبادلہ کے بعد دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے، ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق علاقہ گشت پر مامور پولیس پارٹی کو اہل علاقہ کی جانب سے D1 بس اسٹاپ سائیٹ ایریا میں مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع دی گئی تھی۔پولیس پارٹی کے موقع پر پہنچنے پر دو مسلح ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس پارٹی نے انتہائی بہادری اور پروفیشنل انداز میں ملزمان کا مقابلہ کرتے ہوئے دونوں مسلح ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ دونوں زخمی ملزمان بنام شاہ ولی ولد محمد ولی اور سعود الرحمان ولد خان بشیر کو فوری طور پر طبعی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے آتشی اسلحہ 30 بور پستول بمعہ ایمونیش برآمد کر لیا گیا۔

ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں چھینے گئے 6 عدد موبائل فون بھی برآمد ہوئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان تھانہ سائیٹ اے کے علاقے میں اسنیچنگ کی وارداتوں کے دوران دو شھریوں کو بھی زخمی کر چکے ہیں۔ مذکورہ وارداتوں کے مقدمات 550/22 بجرم دفعہ 394/34 اور 559/22 بجرم دفعہ 394/34 تھانہ سائیٹ اے میں درج ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج و مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

More posts