Baaghi TV

نسیم شاہ پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد

انٹرنیشنل لیگ ٹی20 (آئی ایل ٹی20) کے فائنل میچ میں پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

آئی ایل ٹی20 کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق نسیم شاہ نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کی، جو کسی بیٹر کو آؤٹ کرنے کے بعد توہین آمیز الفاظ، حرکات یا اشاروں کے استعمال سے متعلق ہے، یہ واقعہ فائنل میچ کے 11ویں اوور میں پیش آیا، جب نسیم شاہ اور ویسٹ انڈیز کے تجربہ کار آل راؤنڈر کیرن پولارڈ کے درمیان تکرار دیکھنے میں آئی۔

اوور کے دوران نسیم شاہ نے نامناسب ردعمل کا مظاہرہ کیا، جسے میچ آفیشلز نے کھیل کے ضابطوں کے منافی قرار دیاآئی ایل ٹی20 انتظامیہ کے مطابق نسیم شاہ نے اپنی غلطی تسلیم کرلی، جس کے بعد باضابطہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی اور جرمانہ فوری طور پر نافذ کردیا گیا۔

،پنجاب میں فنڈز کے استعمال میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا،مریم نواز

واضح رہے کہ نسیم شاہ اپنی تیز رفتار بولنگ اور جارحانہ انداز کے باعث جانے جاتے ہیں اور آئی ایل ٹی20 میں ان کی کارکردگی مجموعی طور پر متاثرکن رہی، تاہم فائنل جیسے اہم موقع پر اس واقعے نے ان کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ نظم و ضبط کے پہلو کو بھی نمایاں کردیا،آئی ایل ٹی20 حکام نے تمام کھلاڑیوں پر زور دیا ہے کہ وہ کھیل کے دوران پیشہ ورانہ رویہ اپنائیں اور آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کریں تاکہ لیگ کا مثبت تشخص برقرار رہے-


اوہائیو میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی رہائش گاہ پر حملہ، ایک شخص گرفتار

More posts