Baaghi TV

او جی ڈی سی ایل کے ایم ڈی کی ماہانہ تنخواہ 55 لاکھ سے زائد،سینیٹ میں تفیصل پیش

senate

اسلام آباد: سینیٹ اجلاس کے دوران آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کی سینئر قیادت کی تنخواہوں، عہدوں اور مراعات کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دی گئیں۔

پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق او جی ڈی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر احمد حیات لک کی بنیادی ماہانہ تنخواہ 55 لاکھ 64 ہزار روپے ہے، جبکہ چیف فنانشل آفیسر محمد انس فاروق کی ماہانہ تنخواہ 28 لاکھ 37 ہزار روپے مقرر ہے۔اسی طرح ایگزیکٹو ڈائریکٹر عامر سلیم کی ماہانہ تنخواہ 22 لاکھ روپے ہے، جبکہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ آر شہزاد صفدر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سروسز ضیاء صلاح الدین اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر عاطف غفور مرزا کی ماہانہ تنخواہ 18، 18 لاکھ روپے ہے۔
جنرل منیجر حبیب اللہ چوہان کی ماہانہ تنخواہ 7 لاکھ روپے، جنرل منیجر ڈاکٹر خالد امین خان کی 9 لاکھ روپے اور جنرل منیجر خرم شیراز کی ماہانہ تنخواہ 11 لاکھ روپے ہے۔سینیٹ میں پیش کردہ تفصیلات کے مطابق کمپنی سیکریٹری وسیم احمد کی ماہانہ تنخواہ 6 لاکھ روپے ہے۔

دستاویزات کے مطابق او جی ڈی سی ایل کے مذکورہ تمام افسران کو تنخواہ کے علاوہ گھر کے کرائے کی مد میں بنیادی تنخواہ کا 45 فیصد بھی فراہم کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ سینئر افسران کو گاڑی اور فیول کی سہولت بھی حاصل ہے۔

More posts