اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے ایران کی جانب سے سلطنت عمان کی دقم بندرگاہ اور عمان کے ساحل کے قریب ایک آئل ٹینکر پر مبینہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
او آئی سی کے جنرل سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ان کارروائیوں کو عمان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے،بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا اور عام شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنا بین الاقوامی قانون اور حسنِ ہمسائیگی کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے، جو خطے میں خطرناک کشیدگی کا باعث بن سکتی ہے،ایسے اقدامات نہ صرف علاقائی امن کے لیے نقصان دہ ہیں بلکہ سفارتی کوششوں کو بھی متاثر کرتے ہیں۔

ایران کا بحیرۂ روم میں برطانوی فوجی اڈے پر حملہ
او آئی سی جنرل سیکریٹریٹ نے سلطنت عمان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمان نے ایران اور امریکا کے درمیان بحران کے پرامن حل کے لیے اہم اور قابلِ قدر ثالث کا کردار ادا کیا ہے،او آئی سی نے عمان کی خودمختاری، سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا، تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں، بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کریں اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے تعمیری مذاکرات کو فروغ دیں۔
برطانیہ نے امریکا کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی
