Baaghi TV

ایران کا بحیرۂ روم میں برطانوی فوجی اڈے پر حملہ

iran

ایران نے قبرص میں قائم برطانیہ کے اہم ترین فوجی اڈے پر حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں نقصان کی اطلاعات ہیں۔

قبرص کی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ برطانیہ کے فوجی اڈے ’اکروتیری‘ پر ہونے والا حملہ بغیر پائلٹ ڈرون کے ذریعے کیا گیا، جس سے محدود نوعیت کا نقصان ہوا حملے میں ایک بغیر پائلٹ طیارہ استعمال کیا گیا اور اس سے ’تھوڑا سا نقصان‘ ہوا ہے،حکام برطانیہ کے ساتھ قریبی رابطے میں صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ’اکروتیری‘ میں قائم برطانوی فوجی اڈہ مشرقی بحیرۂ روم میں اسٹریٹجک اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے، اور حالیہ کشیدگی کے تناظر میں اس واقعے کو اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ایران کے خلاف جنگ ایک ماہ تک جاری رہ سکتی ہے،صدر ٹرمپ

برطانیہ نے امریکا کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی

ایرانی حملے: متحدہ عرب امارات میں اسٹاک مارکیٹس دو دن کے لیے بند

More posts