Baaghi TV

راولپنڈی فائرنگ میں ملوث ہلاک دہشتگرد محمد حسین کے حوالے سے مزید انکشافات

مال روڈ راولپنڈی میں فائرنگ میں ملوث ہلاک دہشتگرد محمد حسین کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آگئے

شواہد سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہلاک دہشتگرد محمد حسین پی ٹی آئی کا سرگرم کارکن تھا ،ہلاک دہشتگرد محمد حسین جماعت کی جملہ قیادت سے مسلسل رابطے میں رہتے ہوئےان کی ہدایات پر عمل کرتا تھا ، احتجاجی دھرنوں کے دوران ہلاک دہشتگرد محمد حسین اشتعال انگیز ی ، پتھراؤ اور فائرنگ بھی ملوث رہا ہے، احتجاجی دھرنوں کے دوران ہلاک دہشتگرد محمد حسین سیکیورٹی فورسز کو اسلحہ کے ذریعہ نشانہ بناتا تھا، ہلاک دہشتگرد محمد حسین کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں

واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے مسلح دھشت گرد کے داخلے کی کوشش ناکام بنا دی گئی،سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مال روڈ راولپنڈی میں فائرنگ کرنے والے انتشاری ملزم کو ہلاک کر دیا ہے۔ کراس فائرنگ کے دوران ایک آرمی جوان زخمی ہو گیا ۔ زخمی سپاہی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

More posts