Baaghi TV

پاک نیوی کے افسروں اور سیلرز کے لیے ملٹری اعزازت کی منظوری

صدرمملکت عارف علوی نے پاک نیوی کے افسروں اور سیلرز کے لیے ملٹری اعزازت کی منظوری دے دی ہے۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاک بھارت کشیدگی میں بھارتی آبدوزکا سراغ لگانے والے افسروں کو اعزاز دینے کی منظوری دی گئی ہے ۔ صدر مملکت کی طرف سے کیپٹن ایلیاحسن کوستارہ بسالت دیا جائے گا۔ کیپٹن ایلیاحسن نے پاک بھارت کشیدگی میں کامیابی سے طویل مدتی آپریشنل ڈپلائمنٹ کی۔

ترجمان کے مطابق کہ 14 افسروں کوستارہ امتیاز، 13 افسروں کوتمغہ امتیاز، 3 ریئر ایڈمرلز کو ہلال امتیاز، 2 افسروں کو ستارہ بسالت، 2 افسروں اور 6جوانوں کوتمغہ بسالت دیا جائے گا۔

More posts