Baaghi TV

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 70 کروڑ ڈالر قرض معاہدے پر دستخط

contract

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے درمیان 70 کروڑ ڈالر کے پالیسی بیسڈ قرض کے معاہدے پر دستخط ہو گئے۔

ترجمان اقتصادی امور کے مطابق اے ڈی بی انشورنس ٹرانسفارمیشن پروگرام کے تحت پاکستان کو 700 ملین ڈالر فراہم کرے گا جن میں سے 250 ملین ڈالر رعایتی شرائط پر دیئے جائیں گے ،معاہدے پر پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم جبکہ اے ڈی بی کی جانب سے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر حسین حیدر نے دستخط کیے۔

اس موقع پر محمد حمیر کریم نے ایشیائی ترقیاتی بینک کو پاکستان کا قابل اعتماد ترقیاتی شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ پروگرام کا مقصد مالیاتی شعبے کو مضبوط بنانا اور جامع اصلاحات متعارف کرانا ہے یہ پروگرام اڑان پاکستان اور سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے 5 سالہ روڈ میپ کی تکمیل میں معاون ثابت ہو گا پروگرام قومی مالیاتی شمولیت اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق حکومتی پالیسی اہداف سے بھی ہم آہنگ ہے۔

اے ڈی بی کے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر حسین حیدر نے پروگرام کو انشورنس شعبے کے لیے ایک اہم اور انقلابی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے انشورنس کمپنیوں کے درمیان منصفانہ مسابقت کو فروغ ملے گا اور شعبے کی مجموعی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

More posts