نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر ڈیووس میں بین الاقوامی کمیٹی برائے صلیبِ احمر یعنی آئی سی آر سی کی صدر مرجانا اسپلجاریچ ایگر سے ملاقات کی۔
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے انسانی ہمدردی کے شعبے میں آئی سی آر سی کے کردار کو سراہتے ہوئے پاکستان کی جانب سے ادارے کے ساتھ قریبی اور مؤثر شراکت داری جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ اس موقع پر دونوں فریقین نے مستقبل میں تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔
یہ ملاقات عالمی سطح پر درپیش انسانی اور معاشی چیلنجز کے تناظر میں پاکستان اور آئی سی آر سی کے مابین روابط کو مزید مستحکم بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔
