Baaghi TV

پاکستان اور آزاد کشمیر کے خون کے رشتے پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے،کشمیری رہنما

آزاد کشمیر کے سیاسی رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی ہے اور موجودہ صورتحال پر بات چیت کی ہے

ن لیگی رہنما غلام قادر نے کہا کہ تشدد اور نفرت کا بیانیہ قابل قبول نہیں، پاکستان قبلہ و کعبہ کے بعد متبرک ریاست ہے، کشمیر کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، جو حالات پیدا کیے گئے وہ کسی صورت برداشت نہیں۔ن لیگی رہنماء نے کہا کہ بغاوت پر اکسانے کی کوشش بھارت کا ایجنڈا ہے، ہم بھارت کا ایجنڈا کسی صورت نہیں چلنے دیں گے، پاکستان اور آزاد کشمیر کے خون کے رشتے پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فورسز دُنیا کی بہترین فوج ہے، تحریری طور پر مطالبہ کیا گیا قتل کے مقدمات واپس لیے جائیں، فوج میں بغاوت کی باتیں کرنا ناقابل معافی جرم ہے، ایسی باتیں کرنے والوں کو پھانسی دی جائے۔سردار عتیق نے کہا کہ کشمیری عوام نے انتشاری گروہ کو مسترد کردیا، معصوم لوگ خود کو انتشاری گروہ سے الگ کریں۔گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام نے پاکستان اور اسلام کے نام پر بڑی قربانیاں دے کر یہ خطے آزاد کروائے تھے۔ ایسے میں اگر کوئی شخص فوج کے اندر بغاوت یا انتشار کی بات کرتا ہے تو یہ انتہائی قابلِ مذمت عمل ہے۔ میری رائے میں ایسے بیانات دینے والے کو سرعام پھانسی دی جائیں،کشمیر امن کمیٹی کو تمام شواہد کی بنیاد پر کالعدم قراردیا گیا، ایکشن کمیٹی والے کہہ رہے ہیں کہ پاکستان سے الحاق والی شق معاہدے سے ختم کردیں، اتنی آزادی کسی کو نہیں دی جاسکتی، ان لوگوں کو قانون کے مطابق بار بار سزا ملنی چاہیئے بلکہ ان کو سرعام پھانسیاں دیں جائیں،ہمارا فوج کے ساتھ تعلق پاکستان بننے کے بعد یا کسی عہدے اور مراعات کے حصول کے بعد قائم نہیں ہوا، بلکہ یہ رشتہ قیامِ پاکستان سے بھی پہلے کا ہے۔ پاکستان کے حساس ترین علاقوں کی ذمہ داری پاک فوج کی قیادت نے کشمیریوں کے سپرد کر رکھی ہے۔ آج ہماری افواج حرمین شریفین کے دفاع میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں، اور اس سے بڑا اعزاز کیا ہو سکتا ہے۔لوگ کہتے ہیں کہ ہماری معیشت کمزور ہے، لیکن یہی معیشت آج دنیا کی بڑی معیشتوں کو بھی اپنی اہمیت کا احساس دلا رہی ہے۔ اور ایک اہم سوال یہ بھی ہے کہ تیسری بڑی جنگ کو روکنے میں کردار کس نے ادا کیا؟

رہنماء پیپلزپارٹی آزاد کشمیر نبیلہ ایوب نے کہا کہ پاکستان کی بدولت آزاد کشمیر کے لوگ کھلی فضاء میں سانس لے رہے ہیں، چند لوگ پاکستان مخالف ایجنڈا لے کر بیٹھے ہیں۔

More posts