Baaghi TV

پاکستان کے بعد بنگلہ دیش بھی بھارتی مداخلت کی لپیٹ میں

بنگلہ دیش میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی بھارتی سازش بے نقاب ہو گئی

سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو بنگلہ دیش میں مداخلت کی کھلی چھوٹ ،حسینہ واجد آج 5 اگست کو نئی دہلی میں فارن کورسپانڈنٹس کلب آف ساؤتھ ایشیا کی تقریب سے ورچوئل خطاب کررہی ہیں۔ حسینہ واجد کے ورچوئل خطاب پر بنگلہ دیش نے بھارت سے وضاحت مانگ لی -وزیرِ مملکت برائے خارجہ امور شمع عبید اسلام کا کہنا ہے کہ بھارت کو اس معاملے پر اپنا مؤقف واضح کرنا ہوگا۔

پرائیویٹ تقریب” کا بھارتی مؤقف محض ایک مضحکہ خیز سفارتی ڈرامہ ہے-سیاسی مبصرین کے مطابق بنگلہ دیش کے احتجاج کے باوجود شیخ حسینہ کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دینا معنی خیز ہے ڈھاکہ بدستور بھارت سے شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ کر رہا ہے۔ شیخ حسینہ اگست 2024 میں بنگلہ دیش سے فرار ہونے کے بعد سے بھارت میں مقیم ہیں۔ حسینہ واجد عدالت سے سزا کے بعد بنگلہ دیش کو مطلوب ہیں -سیاسی مبصرین کے مطابق بھارتی سرپرستی میں حسینہ واجد کا خطاب بنگلہ دیشی سلامتی پر حملہ ہے- نئی دہلی میں اتنی بڑی تقریب بھارتی سرکار کی سرپرستی کے بغیر ناممکن ہے- حسینہ واجد کو پلیٹ فارم دینا بنگلہ دیشی عوام کے فیصلے پر کاری ضرب ہے-

More posts