پاکستان میں سمندر کنارے ہائیڈروکاربن پلے، اعلیٰ معیار کی گیس کی پہلی کامیاب دریافت سامنے آگئی۔
پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے مطابق ضلع سجاول، سندھ میں واقع کمپنی کے آپریٹڈ سرانی بلاک کے دریافتی کنویں ڈولفن سے گیس کی اہم اور منفرد دریافت ہوئی ہے،پی پی ایل کا کہنا ہے کہ یہ لوئر انڈس بیسن کی جراسک دور کی چلتن فارمیشن سے ہائیڈروکاربن پلے کی پہلی دریافت ہے، جسے ملکی توانائی کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔کمپنی کے مطابق اس دریافت سے علاقے میں فعال پیٹرولیم سسٹم کی موجودگی ثابت ہوگئی ہے، جبکہ اس کے نتیجے میں خشکی کے دلدلی علاقوں اور ممکنہ کم گہرے سمندری توسیعی علاقوں میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے ایک نئی ایکسپلوریشن فرنٹیئر کھل گئی ہے۔
پی پی ایل کے مطابق نئی دریافت مستقبل میں اس خطے میں مزید ہائیڈروکاربن وسائل کی تلاش کے امکانات کو بھی بڑھا سکتی ہے
