Baaghi TV

نارووال میں مندر توڑنے کا بھارتی دعویٰ پاکستان نے مسترد کر دیا

پاکستان اور ایران

پاکستان نے نارووال کے اڈہ سراج میں ہندو مندر توڑنے سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کے دعوے مسترد کر دیے۔

ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان کے مطابق اڈہ سراج میں ہندو مندر کی عمارت 21 جولائی کو شدید بارشوں سے متاثر ہوئی، نارووال میں مقامی حکام نے مندر میں بارش سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا اور مندر کی عمارت کی بحالی کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں، مندر سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کے دعوے جھوٹے اور سیاسی مقاصد پر مبنی ہیں، بھارت حقائق مسخ اور سستی چالوں کا سہارا لے رہا ہے، حقائق مسخ کرنے سے بھارت میں اقلیتوں پر مظالم سے توجہ نہیں ہٹ سکتی، بھارت میں اقلیتوں اور ان کی عبادت گاہوں پر حملوں کا انتہائی خراب ریکارڈ ہے، دنیا ہندوتوا نظریے کو اقلیتوں کے خلاف ہتھیار بنانے سے آگاہ ہے، بھارتی قیادت کو مسلمانوں، سکھوں اور عیسائیوں پر ظلم کا جوابدہ ٹھہرایا جائے۔

More posts