Baaghi TV

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کا انٹرنیشنل فرینڈلیز کیلئے تیاریوں کا اغاز

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم نے آئندہ ماہ ہونے والے انٹرنیشنل فرینڈلیز کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔قومی ویمن فٹبال ٹیم کی کھلاڑی پر عزم ہیں کہ مستقبل میں ماضی سے بہتر فٹبال کھیلیں گے اور اٹیکنگ برانڈ کے کھیل کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن آئندہ ماہ کی فیفا ونڈو میں پاکستان ویمن ٹیم کے لیے انٹرنیشنل فرینڈلیز منعقد کرانے کے لیے کرغزستان اور ماریشیس چار ملکوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔
ایک جانب جہاں پی ایف ایف فٹبال سرگرمیوں کے انتظام پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے تو دوسری جانب کھلاڑیوں کی تمام تر توجہ اپنا کھیل بہتر کرنے پر مرکوز ہے۔انٹرنیشنل فرینڈلیز کے کیمپ کے لیے اعلان کردہ 27 کھلاڑی کراچی میں کوچ عدیل رضکی کی زیر نگرانی فٹبال اسکلز اور فزیکل اسٹرینتھ پر کام کر رہی ہیں۔

More posts