Baaghi TV

پاکستان کی مداخلت پر ایران کی قیادت اسرائیلی ہٹ لسٹ سے نکال دی گئی


‎ایک پاکستانی عہدیدار نے خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان کی درخواست پر اسرائیل نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پارلیمنٹ اسپیکر محمد باقر قالیباف کو اپنی ہٹ لسٹ سے نکال دیا۔
‎رپورٹ کے مطابق پاکستان نے امریکا سے رابطہ کر کے کہا تھا کہ ان ایرانی رہنماؤں کو نشانہ نہ بنایا جائے، جس کے بعد یہ پیش رفت سامنے آئی۔
‎ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور بڑے تصادم سے بچنے کے لیے سفارتی کوششیں کیں، جس کے نتیجے میں یہ اہم فیصلہ کیا گیا۔
‎اس پیش رفت کو خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایک اہم سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

More posts