Baaghi TV

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی 16 جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق 16 جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر تک کمی متوقع ہےپیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پیٹرول کی عالمی قیمت میں فی بیرل 2 ڈالر 74 سینٹ کمی ہوئی، جس کے بعد قیمت 69.27 ڈالر سے کم ہو کر 66.54 ڈالر فی بیرل پر آ گئی، پیٹرول پریمیم میں بھی فی بیرل 13 سینٹ کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد پریمیم 5 ڈالر 14 سینٹ سے گھٹ کر 5 ڈالر 1 سینٹ ہو گیا پیٹرول پر فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی میں 72 پیسے کمی آئی جبکہ ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ میں 68 پیسے فی لیٹر کمی ریکارڈ کی گئی، ان عوامل کے باعث پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں 6 روپے 51 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی اور نئی قیمت 145 روپے 57 پیسے سے کم ہو کر 139 روپے 6 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔

More posts