Baaghi TV

پی آئی اے میں فضائی میزبانوں پر دوران ڈیوٹی سگریٹ نوشی پر پابندی

pia

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نئی انتظامیہ نے فضائی میزبانوں کے لیے دورانِ ڈیوٹی سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں عملے کو نئی ہدایات سے آگاہ کیا گیا ہے۔

جاری کردہ حکم نامے کے مطابق فضائی میزبان اب اپنے ہینڈ کیری یا دیگر سامان میں سگار، سگریٹ اور تمباکو کی مصنوعات ساتھ نہیں لے جا سکیں گے۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدام پیشہ ورانہ معیار کو بہتر بنانے اور بین الاقوامی فضائی ضوابط کے مطابق نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ فضائی میزبان دورانِ ڈیوٹی ہوٹلوں، عوامی مقامات یا کسی بھی ایسی جگہ پر سگریٹ نوشی نہیں کر سکیں گے جہاں وہ سرکاری فرائض انجام دے رہے ہوں۔ انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ تمام عملہ نئی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

یاد رہے کہ حالیہ عرصے میں پی آئی اے کے بعض فضائی میزبان مختلف تنازعات کی وجہ سے خبروں میں رہے ہیں، جن میں دبئی سے ملتان آنے والی پرواز کے عملے سے قیمتی موبائل فونز کی برآمدگی اور ٹورنٹو پرواز پر تعینات ایک فضائی میزبان کے کینیڈا میں لاپتا ہونے کے واقعات بھی شامل ہیں۔ نئی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ یہ اقدام ادارے میں نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ معیار کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

More posts