Baaghi TV

پنکی کے بھائی کامران کا جسمانی ریمانڈ منظور

drugs

جمشید کوارٹرز پولیس نے ملزمہ انمول عرف پنکی کے بھائی کامران کو سٹی کورٹ کراچی میں واقع جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت میں پیش کیا۔

ملزمہ انمول عرف پنکی کے بھائی کامران کے خلاف منشیات کیسز کی سماعت ہوئی، ملزم کو 2 مقدمات میں 21 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔تفتیشی افسر کے مطابق ملزم سے 2 کلو سے زائد چرس اور آدھا کلو آئس برآمد کی گئی، ملزم مختلف علاقوں میں چرس، آئس اور ہیروئن سپلائی کرتا تھا۔تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ جمشید کوارٹرز میں 2 مقدمات درج کیے ہیں۔واضح رہے کہ جمشید کوارٹرز تھانے کی ٹیم نے انٹیلیجنس اطلاع پر گھوڑا چورنگی کے قریب کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کیا تھا،ملزم کے قبضے سے 2 کلو گرام سے زائد اعلیٰ معیار کی چرس، آدھا کلو گرام آئس، ایک موبائل فون، پرس، قومی شناختی کارڈ اور نقد رقم برآمد ہوئی تھی۔

More posts