Baaghi TV

منشیات کیس، انمول پنکی کے بھائی اور شریک ملزمہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

karachi

کراچی کی انسدادِ منشیات عدالت نے منشیات کیس میں ملزمہ انمول عرف پنکی کے بھائی محمد ناصر اور شریک ملزمہ نسیم بی بی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

کیس کی سماعت کے دوران جیل حکام نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا، تاہم محمد ناصر اور نسیم بی بی کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔عدالت نے دونوں ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو انہیں گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔عدالت نے تفتیشی افسر سے مقدمے کا چالان بھی طلب کرلیا جبکہ کیس کی مزید سماعت اگست کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔

پراسیکیوشن کے مطابق مقدمے میں انمول عرف پنکی، اس کے بھائی محمد ناصر اور نسیم بی بی نامزد ہیں، جن پر منشیات فروخت کرنے کا الزام ہے۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملزمان کے خلاف 2019ء میں مقدمہ درج کیا تھا۔

More posts