Baaghi TV

کراچی: انمول عرف پنکی پر قتل بالسبب کے مقدمے میں فردِ جرم عائد

karachi

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی کراچی نے قتل بالسبب کے مقدمے میں ملزمہ انمول عرف پنکی پر فردِ جرم عائد کردی۔

مقدمے کی سماعت کے دوران ملزمہ انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت کی جانب سے فردِ جرم عائد کیے جانے پر ملزمہ نے صحتِ جرم سے انکار کردیا۔عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر شواہد پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ پراسیکیوشن نے شواہد جمع کرنے تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا بھی کی۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ کے خلاف مقدمہ بغدادی تھانے میں درج ہے۔ پولیس کی جانب سے جمع کرائے گئے حتمی چالان میں قتل کی دفعات خارج کرکے قتل بالسبب کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔عدالت نے مقدمے کی مزید کارروائی گواہان کے بیانات اور شواہد کی روشنی میں آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا۔

More posts