لاہور( )مرکزی مسلم لیگ کے زیر انتظام یوم آزادی کے موقع پر لاہور ،اسلام آباد، کراچی، پشاور، کوئٹہ ،راولپنڈی ،فیصل آباد، شیخوپورہ ،سرگودھا،ملتان سمیت ملک بھر میں مکہ دفاعی معاہدہ اور "آزادی کا نظام،لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ کا پیغام” سلوگن کے تحت آزادی کارواں، جلسوں اور کانفرنسوں کا انعقادکیا گیا جن میں مذہبی ،سیاسی جماعتوں کے مرکزی وضلعی قائدین نے خطابات کئے۔خطبات جمعہ میںعلماء کرام نے نظریہ پاکستان کو موضوع بنایا،ملک بھر میں ہونے والی "آزادی کا پیغام،لاالہ الااللہ کا نظام” سلوگن کےتحت تقریبات میں تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔یوم آزادی پاکستان کے موقع پر کراچی سے پشاور تک بڑے پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی مسلم لیگ کا سب سے بڑاپروگرام لاہور مال روڈ پر مشعل بردار ریلی تھی،جس میں صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو ، جنرل سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ پروفیسر سیف اللہ قصوری، سینئر نائب صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ پروفیسر حافظ محمد طلحہ سعیدو دیگر نے شرکت کی اور خطاب کیا، لاہور میں ریگل چوک تا پنجاب اسمبلی خواتین اور بچوں کا آزادی کارواں بھی نکالا گیا، خواتین کے آزادی کارواں کی قیادت سیکرٹری جنرل مسلم ویمن لیگ عفت سعید نے کی، آزادی کارواں میں پاکستانی سعودی اور ترکیہ کے پرچم کی لہرائے گئے،شرکا پاکستان زندہ باد، افواج پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگا رہے تھے،
اسلام آباد میں مسلم ویمن لیگ کے زیر اہتمام آزادی کارواں میں خواتین کی بڑی تعداد سبز ہلالی پرچم اٹھائے شریک ہوئی،پشاور میں تاریخی قلعہ بالا حصار کے سامنے مین جی ٹی روڈ پر آزادی کارواں کا انعقاد کیا گیا،صدر مرکزی مسلم لیگ خیبر پختونخوا، رانا محمد اشفاق ، یاور آفتاب اور انعام اللہ کی قیادت میں خیبر پختونخوا کی تاریخ کا سب سے بڑا پرچم پشاور میں لہرایا ،
مرکزی مسلم لیگ بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ میں 1 کلو میٹر پاکستانی پرچم لہرایا گیا ،یوم آزادی پر کوئٹہ میں ریلی کی قیادت عقیل احمد لغاری صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ بلوچستان نے کی،محمد ایوب مریانی صدر چیمبر آف کامرس بلوچستان، محمد عباس جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ کوئٹہ اور دیگر موجود تھے،مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام فیصل آباد میں جی ٹی ایس چوک تا ضلع کونسل چوک آزادی کارواں نکالا گیا جس کی قیادت صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو، محمد یعقوب شیخ،ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی و دیگر نے کی،مرکزی مسلم لیگ کراچی کی جانب سے تمام اضلاع میں آزادی کیمپس لگائے گئے ۔
کراچی کی معروف شاہراہوں اور عوامی مقامات پر قائم ان کیمپس میں ملی نغموں کی گونج، بچوں کی فیس پینٹنگ، اور آزادی سے متعلق معلوماتی ڈاکومینٹریز اسکرینز پر پیش کی گئیں،راولپنڈی میں مری روڈ لیاقت باغ آزادی پاکستان ریلی کا انعقاد کیا گیا،اس موقع پر ایک کلومیٹر طویل پرچم لہرایا گیا، ریلی میں مرکزی ترجمان ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے بھی شرکت کی، مرکزی مسلم لیگ ضلع شیخوپورہ کے زیرِ اہتمام مرکز اقصیٰ تاریگل چوک شیخوپورہ آزادی کارواں کا انعقاد کیا گیا،ایبٹ آباد ختم نبوت چوک سے فوارہ چوک تک آزادی کاروں میں پرچم بھی لہرایا گیا ، بہاولپور ،ملتان،سکھر ،سیالکوٹ ، سوات ،چترال،ہری پور ،چکدرہ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ساہیوال ،چارسدہ،راجن پور،پاکپتن جہلم،بہاولنگر،،جہلم ،لیاقت پور ، راجن پور ،ڈیرہ غازی خان میں آزادی کارواں کا انعقاد کیا گیا،لودھراں میں خواتین نے آزادی پاکستان ریلی نکالی،چنیوٹ ،گلیات ،شکار پور،منڈی بہاؤالدین،سرگودھا،چیچہ وطنی،گجرات، حافظ آباد،رحیم یار خان، نواب شاہ ،ننکانہ صاحب، وزیرآباد، نارووال، خوشاب،جھنگ،دادو،لیہ کوٹ ادو، گوجرہ، نوشہرہ، ملتان، ،سبی،مظفر گڑھ،ماتلی،بدین،رحیم یار خان،چکوال،ٹنڈو آدم،دنیا پور،اٹک، تلہ گنگ،جامشورو سمیت دیگر شہروں میں بھی آزادی تقریبات کا انعقاد کیا گیا.
آزادی کارواں،کانفرنسوں سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی مسلم لیگ کے قائدین خالد مسعود سندھو، سیف اللہ قصوری، حافظ طلحہ سعید، حافظ عبدالرؤف، محمد یعقوب شیخ،خالد نیک گجر،ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی،چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ، تابش قیوم،چوہدری محمد سرور، فیصل ندیم، رانا محمد اشفاق، عقیل احمد و دیگر نے کہا کہ پاکستان کے کونے کونے میں یوم آزادی کے موقع پر آزادی کا پیغام لاالہ الااللہ کا نظام سلوگن کے تحت پروگرام ہوئے،عوام کے جوش و جذبے سے واضح ہو گیا ہے کہ پاکستانی قوم قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل چاہتی ہے، دشمنوں کی سازشیں دم توڑ رہی ہیں،کلمے کے نام پر حاصل کئے گئے ملک کو نقصان پہنچانے والوں کو رب بھی معاف نہیں کرے گا، ہم نے پاکستان کا مطلب کیا ‘ لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ کی بنیاد پر پورے ملک میں تحریک کھڑی کرنی ہے، سعودی عرب، پاکستان، اور ترکی کے دفاعی معاہدہ کا خیر مقدم کرتے ہیں،مرکزی مسلم لیگ کا منشور، خدمت کی سیاست ہے،ملک میں کرپشن، لوٹ مار کرنے والوں کا محاسبہ ضروری ہے،آج بلوچستان و خیبر پختونخوا میں جو دہشت گردی ہو رہی ہے اس کاحل نظریہ پاکستان پر امت کو متحد کرنا ہے۔
