Baaghi TV

معرکہ حق،عشرہ تشکر،مرکزی مسلم لیگ نے اتحاد کی فضا قائم کر دی

pmml

معرکہ حق، عشرہ تشکر،مرکزی مسلم لیگ کی چھٹے روز بھی ملک گیر تقریبات کا سلسلہ جاری ہے،لاہور میں ہم ہیں بنیان مرصوص تاجر کنونشن،متحدہ طلبا محاذ اجلاس،فیصل آباد،سرگودھا ،ملتان ،دیپالپور، نوشہرہ ،حاصلپور، جھنگ، کہروڑپکا،مٹیاری، چنیوٹ،ڈیرہ غازی خان، جھنگ میں اے پی سیز،گوجرانوالہ میں مسلم اسٹوڈنٹس کے زیر اہتمام ریلی،وزیر آباد میں مسلم ویمن لیگ کی کانفرنس،سانگھڑ میں سیمینار و دیگر تقریبات ہوئیں،منڈی بہاؤالدین میں مسلم کڈز کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی،کوئٹہ میں عشرہ بنیان مرصوص کے سلسلہ میں سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں ،کراچی، اسلام آباد،پشاور و دیگر شہروں میں مرکزی مسلم لیگ کی خواتین ونگ سمیت دیگر تقریبات کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں،

مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام معرکہ حق،عشرہ تشکر کے سلسلہ میں لاہور میں بنیان مرصوص تاجر کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور بھر سے تاجر برادری شریک ہوئی اور مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا، تاجر کنونشن سے مرکزی مسلم لیگ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک، سیکرٹری جنرل لاہور چوہدری حمید الحسن گجر و دیگر نے خطاب کیا،مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام متحدہ طلبا محاذ کا اجلاس بھی ہوا جس میں طلبا تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی، طلبا نے دفاع وطن کے لئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طلبا آج بھی بنیان مرصوص ہیں،فیصل آباد میں بنیان مرصوص اے پی سی سے حافظ عبدالرؤف،ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی و دیگر نے خطاب کیا،مرکزی مسلم لیگ سرگودھا کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس سے مرکزی ترجمان ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی،مرکزی رہنماء مسعود کمال الدین سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی، ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کا کہنا تھا کہ ایک سال میں پاکستان کو اللہ نے بہت کامیابیاں دی ہیں، دشمن ناکام ہوا، ہم عشرہ تشکر میں تمام جماعتوں ،طبقات کو متحد، اتحاد و اتفاق کی فضا قائم کر رہے ہیں، ڈیرہ غازی خان،ملتان میں آل پارٹیز پریس کانفرنس میں مختلف مکاتبِ فکر، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین اور صحافی برادری نےشرکت کی،قاری محمد یعقوب شیخ ،،سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور علامہ سید حامد سعید کاظمی،سابق وزیر جیل خانہ جات پنجاب چوہدری عبدالوحید آرائیں ،رانا عبدالرحمان نے خطاب میں کہا کہ پاکستان آج بھی سیسہ پلائی دیوار کی طرح قائم ہے اور تمام مکاتبِ فکر متحد ہیں، دیپالپور ،نوشہرہ، حاصلپور، جھنگ،کہروڑپکا، مٹیاری، چنیوٹ ،جھنگ میں بھی اے پی سیز میں تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی،مسلم سٹوڈنٹس لیگ گوجرانوالہ کے زیرِ اہتمام “بنیان مرصوص معرکۂ حق” ریلی کا انعقاد، 400 میٹر طویل پاکستانی پرچم لہرایا گیا،ریلی میں طلبہ، نوجوانوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،ریلی کی قیادت راشد علی سندھو نائب صدر مرکزی مسلم لیگ گوجرانوالہ، عمر عباس صدر مسلم سٹوڈنٹس لیگ پاکستان نے کی۔مسلم سٹوڈنٹس لیگ ضلع سانگھڑ کی جانب سے انڈس سکول میں بنیان مرصوص سیمینار کا انعقاد کیا گیا،مسلم ویمن لیگ اینڈ گرلز لیگ لودھراں کے زیر اہتمام ریلی میں طلبا نے بڑی تعداد میں شرکت کی،

More posts