تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں مشہور ٹک ٹاکر شمسو بی بی عرف عائشہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، جبکہ واقعے میں ان کی 15 سالہ چھوٹی بہن بھی زخمی ہو گئی۔
پولیس کے مطابق مقتولہ گزشتہ تقریباً چار سال سے ٹک ٹاک پر سرگرم تھی، ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ شمسو بی بی کا کوثر اور جاوید عرف شاہین کے ساتھ لین دین کا تنازع تھا اور وہ مبینہ طور پر ملنے والی دھمکیوں سے اہلخانہ کو متعدد بار آگاہ کرچکی تھی ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر تقریباً 13 لاکھ فالوورز تھے مقتولہ کو گردن میں گولی لگی۔
ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ کو کاشف کاشی نامی شخص نے فون کرکے بلایا، جس کے بعد وہ اپنی بہن اور بھائی کے ہمراہ گاڑی میں گھر سے روانہ ہوئی نجی پیٹرول پمپ کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں شمسو بی بی کو گولیاں لگیں، فائرنگ کے بعد گاڑی ڈمپر سے جا ٹکرائی، جس کے باعث مقتولہ کی 15 سالہ بہن بھی زخمی ہو گئی۔
مقتولہ کے والد کی درخواست پر ٹیکسلا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا گیا ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ ملزمان نے رقم ہڑپ کرنے کی غرض سے شمسو بی بی کو خود یا نامعلوم ساتھیوں کے ذریعے قتل کروایا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔
