Baaghi TV

پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے ملک کی خدمت کی،شرجیل میمن

sharjeel

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی ملکی خدمت کی مثال نہیں ملتی، پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانا بھی پیپلز پارٹی کی مہربانی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی عوامی مینڈیٹ کے ذریعے حکومت میں آتی ہے اور اقتدار میں آکر عوامی خدمت کے منصوبے مکمل کرتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اگلے ماہ بڑی تعداد میں ڈبل ڈیکر بسیں کراچی پہنچ جائیں گی، جبکہ ای وی ٹیکسیاں بھی متعارف کرائی جائیں گی۔ ان کے مطابق 500 الیکٹرک بسوں کی منظوری ہوچکی ہے اور پنک اسکوٹیز بھی بہت جلد شہریوں کو دستیاب ہوں گی۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی روڈ کوریڈور کا 80 سے 85 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور اس وقت یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی میں کوئی بڑا مسئلہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ کا منصوبہ 15 ستمبر تک 100 فیصد مکمل ہوجائے گا۔

سندھ کے سینئر وزیر نے مزید کہا کہ تھرپارکر میں کوئلے کے وسیع ذخائر موجود ہیں جن سے سستی بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ تھر کے کوئلے سے پورے پاکستان کے بجلی گھر چلائے جاسکتے ہیں۔شرجیل میمن نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے ملک کی جو خدمت کی، اس کی مثال نہیں ملتی اور پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں بھی پیپلز پارٹی کا اہم کردار ہے۔

More posts