ابوظہبی: صدر مملکت آصف علی زرداری چار روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری چار روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی پہنچے جہاں شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر متحدہ عرب امارات کے وزیر انصاف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا آصف علی زرداری کے ہمراہ خاتون اوّل آصفہ بھٹو زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے صدر آصف علی زرداری کا یہ دورہ 29 جنوری تک جاری رہے گا۔
دورے کے دوران صدر مملکت متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ جن میں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گاملاقاتوں میں تجارت، اقتصادی شراکت داری، دفاع، سلامتی اور عوامی روابط کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال متوقع ہے۔
