Baaghi TV

جنگ ختم، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کرنے جا رہے ہیں،وزیراعظم

قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا

اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر اراکین اسمبلی شریک ہوئے،اجلاس میں بجٹ پر بحث ہوئی،اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ جناب وزیراعظم ایران امریکہ معاہدے کی دستاویزات پر بطور ثالث دستخط کرکے آپ نے ہمارے اور اس ایوان کے سر فخر سے بلند کردئیے ہیں ۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےوزیر اعظم شہباز شریف،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو خراج تحسین پیش کیا،

وزیراعظم نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے آج جمعہ ہے اور اس مبارک دن سے ہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کرنے جا رہے ہیں۔جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کر رہے ہیں،تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے آ رہی ہیں، مزید کمی آئے گی۔ 128 ارب روپے منہگائی سے بچانے پر خرچ کیے۔ ہم نے تیل کی آج ہفتہ وار قیمتوں کا اعلان کرنا ہے، تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی جائے گی۔ جنگ بندی سے خطہ معاشی خوشحالی کا دور آئے گا۔ آج ساری دنیا میں پاکستان کا نام عزت و وقار سے گونج رہا ہے، دنیا کے ہر خطے میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے۔ کل شام ایران کے صدر سے بات ہوئی، ایران کے صدر نے بار بار پاکستان کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان آکر وہاں کے عوام کا شکریہ ادا کرونگا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قیام امن کیلئے انتھک محنت کی، پاکستان کی کامیابی پر متفقہ قرارداد منظور ہونی چاہیے۔ ہمارے سیاسی اختلافات اپنی جگہ قومی وحدت کے لیے ایک ہیں امن کے قیام میں سب سے زیادہ کلیدی کردار فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ہے نائب وزیراعظم نے بھی اس کارِخیر میں اپنا بھر پور حصہ ڈالا۔محسن نقوی نے پورا کردار ادا کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ3 اور 4 جولائی کو سپریم لیڈرعلی خامنہ ای کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی، ایران کے صدر نے ہمیں اس میں شرکت کی دعوت دی، میں نے کہا کہ یہ ہمارا فرض ہے اور پاکستان کا وفد وہاں موجود ہوگا، ہم دو ایسے بھائی ہیں جو آئندہ آنے والے وقتوں میں انتہائی قربت کے ساتھ تعاون کریں گے۔

More posts