Baaghi TV

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نےخطے میں امن کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا،خالد مسعود سندھو

khalid masood

مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے ایران ،امریکہ کے درمیان معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کا عمل خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے حوصلہ افزا قدم ہے،فاتح پاکستان نے ثالثی کا کردار ادا کر کے دنیا کو پیغام امن دیا،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نےخطے میں امن کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا،

خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سے تنازعات کے حل کے لیے بات چیت، سفارتکاری اور باہمی احترام کی پالیسی کا حامی رہا ہے،خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششیں قابلِ تحسین ہیں ،فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قومی قیادت کے ساتھ مل کر علاقائی کشیدگی میں کمی اور مذاکراتی ماحول کو فروغ دینے کے لیے مؤثر کردار ادا کیا، پاکستان کی خارجہ پالیسی ہمیشہ امن، استحکام، علاقائی تعاون اور بین الاقوامی قوانین کے احترام پر مبنی رہی ہے، جبکہ طاقت کے استعمال کے بجائے سفارتی ذرائع کو ترجیح دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان نے ہر موقع پر ایک ذمہ دار ریاست ہونے کا ثبوت دیا ہے اور ملکی سلامتی، علاقائی امن اور عوامی فلاح کے لیے اپنی مثبت کاوشیں جاری رکھی ہیں،مرکزی مسلم لیگ خطے میں امن، استحکام، قومی خودمختاری اور عوامی خوشحالی کے اصولوں پر مبنی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور پاکستان کو ترقی و استحکام کی راہ پر گامزن دیکھنا چاہتی ہے۔

More posts