Baaghi TV

پی ٹی اے نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا سائبر سیکیورٹی نوٹیفکیشن جعلی قرار دے دیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے سائبر سیکیورٹی سے متعلق ایک نوٹیفکیشن کو جعلی اور گمراہ کن قرار دے دیا۔

پی ٹی اے کے مطابق سوشل میڈیا پر شیئر کیا جانے والا مذکورہ نوٹیفکیشن جعلی ہے اور اتھارٹی کی جانب سے ایسا کوئی سائبر سیکیورٹی الرٹ جاری نہیں کیا گیا۔

جعلی نوٹیفکیشن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کسی مخصوص لینڈ لائن نمبر سے آنے والی کال اٹینڈ کرنے سے موبائل ڈیٹا اور مختلف سوشل میڈیا یا دیگر اکاؤنٹس ہیک ہوسکتے ہیں۔

پی ٹی اے نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ معلومات پر یقین نہ کریں اور ایسی جعلی یا غیر تصدیق شدہ اطلاعات کو آگے شیئر کرنے سے گریز کریں۔

اتھارٹی نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ سائبر سیکیورٹی سے متعلق مستند معلومات اور الرٹس حاصل کرنے کے لیے صرف پی ٹی اے کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو فالو کریں۔

More posts