Baaghi TV

پی ٹی آئی کے کسی بھی ممکنہ احتجاج سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پی ٹی آئی کے اندر 5 سے 6 چھوٹے چھوٹے گروپس بن چکے ہیں-

وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اس وقت شدید اندرونی تقسیم کا شکار ہو چکی ہے اور اس کے کسی بھی ممکنہ احتجاج سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے جماعت کے اندر 5 سے 6 چھوٹے چھوٹے گروپس بن چکے ہیں اور ایسے میں 8 فروری کو ان کا احتجاج مؤثر نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران پی ٹی آئی نے بہت شور مچایا لیکن اب ان کی سیاسی طاقت بتدریج کم ہوتی جا رہی ہے تحریک انصاف کو سب سے زیادہ نقصان خیبر پختونخوا میں اپنی حکومت کی ناقص کارکردگی کے باعث اٹھانا پڑا ہےجس کا خمیازہ پارٹی کو عوامی سطح پر بھگتنا پڑ رہا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے پی ٹی آئی کی جانب سے اب تک کسی قسم کا سنجیدہ جواب سامنے نہیں آیا اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خود نہ لینا ہی پی ٹی آئی کی بددیانتی کو ظاہر کرتا ہے تحریک انصاف سیاسی فائدہ تو اٹھانا چاہتی ہے مگر ذمہ داری لینے سے گریزاں ہےمحمود خان اچکزئی کے ساتھ ان کا اتحاد کسی بھی وقت ختم ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے 8 فروری کو عام انتخابات کے دو سال مکمل ہونے پر ملک گیر احتجاج کی کال دے رکھی ہے اور قوم سے شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام کرنے کی اپیل کی ہے۔

More posts