لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے پارٹی کی صوبائی تنظیم کی گزشتہ سال کی کارکردگی کی بنیاد پر سخت فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے بڑی تبدیلیوں کا اشارہ دیا اور کارکنان سے تعاون کی امید ظاہر کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے کہا کہ میں نے 28 جنوری کو چیف آرگنائزر پنجاب کا عہدہ سنبھالا اور میں ایک ایک کی کارکردگی اپنے کارکنان کے سامنے رکھوں گی، آج تک کسی ریجن کسی ڈسٹر کٹ حتٰی کہ کسی یونین کونسل میں بھی کوئی نوٹیفکیشن میری مرضی سے نہیں ہوا۔

متحدہ عرب امارات کا یمن میں ملٹری آپریشن بند اور اپنے فوجی واپس بلانے کا اعلان
عالیہ حمزہ نے کہا کہ سب ریجنل صدور مجھ سے پہلے سے لگائے گئے ہیں اور ہر ضلعی تنظیم انہوں نے اپنی مرضی سے لگائی ہے پچھلی کارکردگی کی بنا پر میں کچھ سخت فیصلے کرنے جارہی ہوں اور امید ہے کہ آپ سب میرا ساتھ دیں گے۔
سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات پسِ پردہ خاصے بہتر ہوچکے ہیں،ٹرمپ کا دعویٰ
