گہوٹکی باغی ٹی وی / نامہ نگار مشتاق علی لغاری
ڈہرکی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے نائب صدر میاں محمد اسلم کی قیادت میں پی ٹی آئی کارکنان کا بڑا قافلہ سندھ پنجاب بارڈر، کموں شہید کی جانب روانہ ہوگیا۔
قافلے میں پی ٹی آئی کارکنان اور مقامی رہنماؤں کی بڑی تعداد شریک ہے۔ کارکنان پارٹی قیادت کی ہدایت پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے استقبال کے لیے سندھ پنجاب بارڈر کی جانب رواں دواں ہیں۔پی ٹی آئی کے مطابق سندھ میں جاری سیاسی سرگرمیوں اور عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں مختلف علاقوں سے کارکنان قافلوں کی صورت میں کموں شہید پہنچ رہے ہیں۔ڈہرکی اور ضلع گھوٹکی سے روانہ ہونے والے قافلے میں کارکنان نے پارٹی قیادت کے حق میں نعرے لگائے اور سیاسی سرگرمی میں بھرپور شرکت کا اظہار کیا۔پی ٹی آئی سندھ کی جانب سے صوبے بھر میں سیاسی سرگرمیوں کا سلسلہ مزید تیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ آئندہ دنوں میں مختلف شہروں میں عوامی رابطہ مہم اور سیاسی پروگرام منعقد کیے جانے کا امکان ہے۔
