Baaghi TV

پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 30 روز کی توسیع

پنجاب حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 30 روز کی توسیع کردی، جس کے تحت کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی برقرار رہے گی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق آؤٹ ڈور ڈرون آپریشنز پر پابندی میں توسیع سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کی گئی ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہالز اور مارکیز میں ہونے والی تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرونز کے محدود استعمال کی اجازت ہوگی، تاہم ان کے محفوظ استعمال کی مکمل ذمہ داری تقریب کے منتظمین پر عائد ہوگی۔
دفعہ 144 کے تحت پابندی کا اطلاق انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر نہیں ہوگا، جو سرکاری و آپریشنل امور کے لیے ڈرون استعمال کرسکیں گے۔
محکمہ داخلہ نے مخصوص مقاصد کے لیے ڈرون کے استعمال کی اجازت دینے کے لیے ضلعی سطح پر ’سیف ڈرون یوزیج کمیٹی‘ تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی کی تحریری اجازت سے زرعی، آبپاشی اور تحقیقی سرگرمیوں کے لیے ڈرون استعمال کیا جاسکے گا۔

More posts