Baaghi TV

قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک

qalat

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں کارروائی کی، جس کا ہدف بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد تھے۔

انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کیے گئے اس آپریشن کے دوران فورسز نے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا اس موقع پر دہشت گردوں کے استعمال میں آنے والا کمپاؤنڈ، جو ایک محفوظ پناہ گاہ کے طور پر کام کر رہا تھا، کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا تاکہ مستقبل میں اسے کسی بھی دہشت گردانہ سرگرمی کے لیے استعمال نہ کیا جا سکے۔

اس سے قبل گزشتہ روزحکومتِ بلوچستان نے دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے 39 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے نام، تصاویر اور کوائف اخبارات میں شائع کر دیے ہیں کوئٹہ سے شائع ہونے والے بڑے اخبارات کے صفحہ اول پر نصف صفحے کے اشتہار میں ان افراد کے سروں کی قیمت مقرر کرتے ہوئے مجموعی طور پر ایک ارب 38 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

اشتہار میں شامل افراد کے نام، عرفیت، مستقل اور عارضی پتے اور تصاویر جاری کی گئی ہیں، جبکہ ان کے بارے میں مستند اور قابلِ عمل معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے 5 لاکھ روپے سے لے کر 25 کروڑ روپے تک انعام مقرر کیا گیا ہے۔

More posts