Baaghi TV

تین بچے قتل کیس،قاتل ماں کی تھی جھنگ کے شہریار سے دوستی

اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، قاتل ماں کی شہریار نامی لڑکے سے دوستی تھی۔

لاہور کی مقامی عدالت نے اچھرہ میں 3 بچوں کو قتل کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ ردا فاطمہ کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ تفتیشی افسر ملزمہ سے خاتون افسر کی موجودگی میں تفتیش کرے اور 29 اپریل کو ملزمہ سے ہونیوالی تفتیش کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔تین بچوں کے قتل کیس میں سنسنی خیز انکشافات بھی سامنے آگئے۔ قاتل والدہ کی جھنگ کے رہائشی شہریار سے دوستی تھی، وہ اُس سے شادی کرنا چاہتی تھی، بچے شادی میں رکاوٹ تھے،شہریار سے ردا موبائل ایپ کے ذریعے پیسے منگواتی تھی، پولیس شہریار کو گرفتار کرنے کیلئے جھنگ پہنچ گئی ہے۔

More posts