Baaghi TV

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نےعمران خان کی صحت اور ملاقاتوں سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی

imran bushra

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت اور ملاقاتوں سے متعلق 2 صفحات پر مشتمل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متعدد سرکاری معالجین عمران خان کا چیک اپ کرتے ہیں عمران خان اور ان کی اہلیہ کی ہر منگل کو جیل رولز کے تحت باقا عدگی سےملاقات کرائی جاتی ہے، دونوں کی اب تک 84 ملاقاتیں کرائی جا چکی ہیں، وکیل سلمان صفدر بھی 10 فروری اور 4 اپریل 2026 کو عمران خان سے ملاقات کر چکے ہیں۔

رپورٹ میں ہائیکورٹ کے فیصلے میں سلمان اکرم راجہ کی جانب سے عدالت میں دی گئی یقین دہانی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ انہوں نے کہا تھا ملاقات کے بعد جیل احاطے میں میڈیا سے گفتگو نہیں کریں گے، عدالتی حکم نامے کے باجود میڈیا ٹاک کرکے خلاف ورزی کی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا سنگل بینچ شیر افضل کیس میں جیل رولز 265 کو خلاف قانون قرار دے چکا ہے، جیل میں ملاقاتوں کے ذریعے عدلیہ، خارجہ پالیسی، قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے خلاف عوامی جذبات کو ابھارا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ میڈیکل افسران بانی پی ٹی آئی کے دن میں 3 مرتبہ کھانے پینے کی جانچ اور میڈیکل چیک اپ کرتے ہیں، اس کے ساتھ متعدد سرکاری معالجین عمران خان کا چیک اپ کرتے ہیں جس کا ریکارڈ موجود ہے ماہر امراض چشم سے بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا علاج کرایا جاتا رہا ہے، عمران خان کی ایک آنکھ تقریباً نارمل ہو چکی ہے۔

رپورٹ کے ساتھ 4 نومبر 2023 سے 10 اگست 2026 تک 39 مختلف طبی ماہرین کے معائنے کی سمری بھی شامل ہے۔

واضح رہے سپریم کورٹ کے جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل عمران خان کی صحت اور ملاقوں سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔

More posts