Baaghi TV

قائم علی شاہ کی بیٹی کی ریٹائرمنٹ سے صرف 2 روز قبل 3 سالہ ملازمت میں توسیع

سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی بیٹی ڈاکٹر نگہت شاہ کو ریٹائرمنٹ سے صرف 2 روز قبل 3 سالہ ملازمت میں توسیع دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ نے ڈاکٹر نگہت شاہ کی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں دوبارہ 3 سالہ تقرری کی منظوری دے دی، جبکہ محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے وائس چانسلر کو فیصلے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کردی۔ڈاکٹر نگہت شاہ آج 60 سال کی عمر میں ریٹائر ہونے والی تھیں، تاہم 10 اگست کو ریٹائرمنٹ سے صرف 2 روز قبل ان کی 3 سالہ تقرری کا حکم جاری کیا گیا۔پی ایم ڈی سی کے 19 مئی کے نوٹیفکیشن کے تحت ریٹائرڈ فیکلٹی کو 65 سال تک کنٹریکٹ پر رکھنے کی اجازت ہے، تاہم جونیئر اساتذہ کی ترقی متاثر نہ ہونے کی بھی واضح ہدایت موجود ہے۔دوبارہ تقرری سے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے 5 ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی ترقی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

More posts