Baaghi TV

ایران کا خوف:ٹرمپ تفریحی سرگرمیوں میں بھی ایئر ڈیفنس سسٹم ساتھ رکھنے لگے

swiss

ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ممکنہ فضائی خطرات کے باعث،نیو جرسی کے ایک مشہور ریزورٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گالف کھیلنے کے دوران ان کی حفاظت کے لیے ایک جدید اور غیر معمولی ’ایوینجر‘ ایئر ڈیفنس سسٹم تعینات کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صدر ٹرمپ گالف کھیل رہے ہیں جبکہ ان کے پس منظر میں خاردار تاروں کے پیچھے یہ میزائل سسٹم موجود ہے، وائٹ ہاؤس نے بھی ان تصاویر کے بالکل سچے ہونے کی تصدیق کی ہے، جبکہ وہاں الیکٹرانک سیکیورٹی کے دیگر پوشیدہ نظام بھی فعال تھے، یہ مناظر اس وقت کے ہیں جب صدر ٹرمپ گالف کلب میں موجود تھے اور وہاں ایک گالف ٹورنامنٹ کا فائنل راؤنڈ جاری تھا۔

ایوینجر ایک ایسا متحرک دفاعی نظام ہے جو حرارت کا تعاقب کرنے والے سٹنگر میزائل فائر کرتا ہے اور نیچی پرواز کرنے والے ڈرونز یا طیاروں کو فضا میں ہی تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،اس سیکیورٹی سسٹم کی سنجیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گالف کے دوران جیسے ہی دو چھوٹے شہری طیارے اس علاقے میں قائم عارضی ممنوعہ ہوائی حد میں داخل ہو گئے امریکہ اور کینیڈا کی مشترکہ فضائی دفاعی کمانڈ کے ایف سولہ جنگی طیاروں نے فوری طور پر حرکت میں آتے ہوئے ان طیاروں کو گھیر کر علاقے سے باہر نکال دیا،یعنی فضائی دفاعی کمانڈ نے فوری طور پر ایف سولہ جنگی طیارے روانہ کر کے انہیں علاقے سے باہر نکال دیا۔

امریکی صدر کے لیے اس سطح کی فضائی سیکیورٹی کا بنیادی مقصد ممکنہ فضائی یا ڈرون حملوں کا سدباب کرنا اور ان پر ہونے والے ماضی کے قاتلانہ حملوں کے بعد پیدا ہونے والے خدشات کو دور کرنا ہے،جولائی 2024 میں ایک جلسے کے دوران صدر ٹرمپ پر گولی چلائی گئی تھی جو ان کے کان کو چھو کر گزری تھی اس کے علاوہ بھی مختلف مواقع پر ان کے گالف کورس اور رہائش گاہوں کے قریب سے مسلح افراد کی گرفتاری اور سیکیورٹی کی خلاف ورزیاں رپورٹ کی گئی ہیں انہی خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے اب ان کے کھیلوں کی سرگرمیوں کے دوران بھی اس طرح کے فوجی دفاعی نظام تعینات کیے جا رہے ہیں۔

More posts