Baaghi TV

مومنہ اقبال ہراسانی کیس، ثاقب چدھڑ اور اہلیہ کو تفتیش میں شامل ہونے کا حکم

لاہور: سیشن کورٹ لاہور نے اداکارہ مومنہ اقبال کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمے میں رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ کو تفتیش میں شامل ہونے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج نصرت علی صدیقی نے کیس کی سماعت کی، جہاں عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے پر ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران عدالت نے دونوں ملزمان کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی تفتیش میں شامل ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے ادارے سے آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ بھی طلب کر لی۔عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 13 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے مزید کارروائی آئندہ سماعت تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ اداکارہ مومنہ اقبال نے ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ کے خلاف مبینہ ہراسانی اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزامات پر مقدمہ درج کرا رکھا ہے، جس کی تحقیقات نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کر رہی ہے۔

More posts