ہیومن پلیسینٹا کیس ، ایف آئی اےکی تحقیقات میں بڑے انکشافات سامنے آئے ہیں
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ہیومن پلیسینٹا سے اینٹی ایجنگ انجکشن تیار کیے جاتے تھے، اینٹی ایجنگ انجکشن کی پاکستانی مارکیٹ میں قیمت 7 لاکھ روپے تک ہے، لاہور، پشاور اور راولپنڈی میں مبینہ ایجنٹس کی نشاندہی کر لی گئی،کسٹمز اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے کردار کی بھی تحقیقات شروع کر دی گئی،ویتنام بھیجی جانے والی پلیسینٹا کی 100 کلوگرام کی کھیپ روک لی گئی، کسٹمز اہلکاروں کے ممکنہ ملوث ہونے کے پہلو کی بھی چھان بین کی جا رہی ہے،مختلف اسپتالوں سے ہر ماہ تقریباً 200 کلو پلیسینٹا اکٹھا کیا جاتا تھا،
