Baaghi TV

سارہ علی خان شادی کے بعد بھی والدہ کے ساتھ رہنے کی خواہشمند

بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور ماضی کی نامور اداکارہ امرتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان نے والدہ کی سالگرہ کے موقع پر جذباتی پیغام شئیر کرتے ہوئے انہیں اپنی کُل کائنات قرارد یا-

باغی ٹی وی : امرتا سنگھ آج اپنی 63ویں سالگرہ منارہی ہیں اور اس موقع پر سارہ علی خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والدہ اور چھوٹے بھائی ابراہیم کے ہمراہ اپنی کچھ تصویریں شیئر کیں جس میں وہ اپنی والدہ امرتا سنگھ اور بھائی ابراہیم کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں-

سارہ علی خان نے پوسٹ کے کیپشن میں والدہ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ میری کُل کائنات کو سالگرہ مبارک ہو۔

بالی ووڈ اداکارہ نے لکھا کہ ’میری طاقت اور آئینہ بننے کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔

جبکہ دوسری جانب اس موقع پر بھارتی ویب سائٹ پر سارہ علی خان کا ایک پُرانا انٹرویو شائع کیا گیا ہے کہ جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ وہ والدین کی علیحدگی کے بعد بھی اپنی والدہ کے ساتھ ہی رہی ہیں اسی لیے وہ شادی کے بعد بھی اپنی والدہ کے ساتھ ہی رہنا پسند کریں گی۔

سارہ علی خان نے کہا کہ وہ جب بھی اپنی والدہ سے اس بارے میں کہتی ہیں تو اُن کی والدہ ناراض ہوجاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ تُم شادی کے بعد میرے ساتھ نہیں بلکہ اپنے شوہر کے ساتھ رہنا۔

سارہ علی کا کہنا تھا کہ اُنہیں اپنی والدہ کے ساتھ گھومنا اور وقت گُزارنا بہت اچھا لگتا ہے اگر کام کی وجہ سے وہ والدہ سے دور ہوجاتی ہیں تو اُنہیں اپنی والدہ کی بہت زیادہ یاد ستاتی ہے۔

سارہ علی خان نے مزید کہا کہ وہ اپنی والدہ سے کوئی بات نہیں چھپاتیں اور اس دنیا میں سب سے زیادہ پیار بھی ان سے ہی کرتی ہیں لیکن اس کے باوجود بھی اُنہیں والدہ سے بہت ڈر لگتا ہے۔‘

واضح رہے کہ سارہ علی خان ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’اترنگی رے‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ اکشے کمار کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گی۔

بگ باس 14 کے کنٹسٹنٹ اعجاز خان کا ساتھی امیدوار پویترا پونیا سے شادی کا فیصلہ

تحفظ کے لئے سلمان خان سے شادی کرنا چاہتی تھی، پاکستانی نژاد سابق بالی وڈ اداکارہ سومی علی

More posts