Baaghi TV

سربراہ پاکستان سنی تحریک کی وفد کے ہمراہ نواب آف جونا گڑھ سے ملاقات

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی وفد کے ہمراہ نواب آف جونا گڑھ نواب محمد جہانگیر خانجی سے ملاقات کی اپنی رہائش گاہ پر نواب محمد جہانگیر خانجی نے ثروت اعجاز قادری کا استقبال کرتے ہوئے خوش آمدید کیا ،دونوں رہنمائوں نے موجودہ ملک کے حالت پر تبادلہ خیال کیا ،ریاست جونا گڑھ سے بھارتی غاصبانہ قبضہ ختم کرانے کا عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ تقسیم ہند کے موقع پر ریاست جوناگڑھ نے پاکستان سے الحاق کیا ،بھارت نے ہزاروں مسلمانوں کو شہید اور خواتین کی عصمت دری تشددومظالم سے حقائق کو بدلا دنیاپر عیاں ہے ،بھارت ریفرنڈم پر یقین رکھتا ہے تو پھر کشمیر میں ریفرنڈم سے کیوں بھاگتا ہے ،بھارت یاد رکھے ظلم ومظالم کی حکومتیں ایک دن ختم ہونی ہیں ،ریاست جونا گڑھ کا جعلی ریفرنڈم کی داستان سب جانتے ہیں ،نواب جہانگیر خانجی کی جوناگڑھ ریاست کوپاکستان کے ساتھ شامل کر نے کی جدوجہد کے ساتھ ہیں ،جونا گڑھ کے مسئلے کے حل کیلئے مکمل ساتھ دینگے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواب آف جونا گڑھ محمد جہانگیر خانجی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات میں کیا ،اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے محمد آفتاب قادری ،محمد طیب قادری اور کراچی ڈویژن کے عہدیدار بھی موجود تھے ،اس موقع پر نواب آف جونا گڑھ محمد جہانگیر خانجی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کیلئے ایک ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے ،بھارت ریاست جوناگڑھ سے غاصبانہ تسلط ختم کرئے اس سلسلے میں یورپی یونین سمیت عالمی کمیونیٹی سے رابطے کئے ہیں ،انشاء اللہ جلد ریاست جونا گڑھ سے بھارت کا غاصبانہ قبضہ ختم ہوجائیگا،اس موقع پر ثروت اعجاز قادری نے ریاست جونا گڑھ کیلئے کی جانیوالی جدوجہد کو سراہا اور کہاکہ پاکستان دنیا کاواحد ملک ہے جہاں تمام اقلیتیں آزادی کے ساتھ زندگی بسر کررہی ہیں ،بھارت نے مسلم نسل کشی کی انتہا کی ہوئی ہے اقوام متحدہ ریاست جونا گڑھ اور مقبوضہ کشمیر کو بھارتی تسلط سے نجات دلائے۔

More posts