Baaghi TV

وسیم اکرم نے اپنے مجسمے کے ساتھ چیتے کی تصویر شئیر کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے مجسمے پر خاموشی توڑدی۔

وسیم اکرم کا مجسمہ حال ہی میں نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں نصب کیا گیا جو شائقین کرکٹ کو متاثر کرنے میں ناکام رہا، مجسمے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کرکٹ شائقین نے اس کی شباہت پر شدید تنقید کی ہے،جس پہ وسیم اکرم نے ردعمل دیا ہے-

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وسیم اکرم نے اپنے مجسمے کے ساتھ چیتے کے مجسمے کی تصویر لگا کر لکھا کہ میرا مجسمہ یقیناً اس چیتے سے بہتر ہے نیاز اسٹیڈیم حیدر آباد میں لگائے گئے میرے مجسمے کے حوالے سے بہت باتیں ہو رہی ہیں، میرے خیال میں آئیڈیے کی زیادہ اہمیت ہوتی ہےمجسمہ بنانے والے کو کریڈٹ دینا چاہیے، اس کوشش پر اور جو اس میں شامل رہا ہے، انہیں فل مارکس دینے چاہئیں۔

https://x.com/wasimakramlive/status/1933020952348279153

واضح رہے کہ یہ مجسمہ آئی سی سی ورلڈکپ 1999 کی پاکستانی جرسی پہنے وسیم اکرم کے بولنگ ایکشن کو ظاہر کرتا ہے تاہم مداحوں نے شکایت کی ہے کہ مجسمے کا چہرہ وسیم اکرم سے بالکل مشابہت نہیں رکھتا بلکہ وہ کسی ہالی وڈ ایکشن ہیرو جیسا لگتا ہے۔

More posts