Baaghi TV

سندھ اسمبلی کے باہر اساتذہ کا احتجاج شدت اختیار کرگیا

کراچی میں سندھ اسمبلی کے باہرکنٹریکٹ اساتذہ کا احتجاج شدت اختیار کرگیا، پولیس نے مظاہرین کو ریڈ زون کی طرف جانے سے روک دیا۔سندھ اسمبلی کے باہر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی جس کے بعد ایک خاتون ٹیچر نے خود سوزی کی کوشش کی تاہم ساتھی اساتذہ نے اس کوشش کو ناکام بنادیا۔پولیس نے خود کو آگ لگانے والی خاتون کو حراست میں لے کر تھوڑی دیر بعد چھوڑ دیا صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہےکہ معاملہ مختلف عدالتوں میں ہے، چاہیں بھی تو احتجاج کرنے والے اساتذہ کو مستقل نہیں کرسکتے۔دوسری جانب احتجاجی اساتذہ کا کہنا ہےکہ صوبائی وزیر تعلیم کا ان کے کیس کو دوسرے معاملات سے جوڑ نا سراسر غلط ہے ، اساتذہ کا مطالبہ یہ ہے کہ سندھ حکومت نئی بھرتیوں کا عمل روکے اور جو اساتذہ 4 سال سے کنٹریکٹ پر ملازمت کررہے ہیں، پہلے انہیں مستقل کیا جائے احتجاجی اساتذہ کا کہنا ہے کہ جب تک سندھ حکومت ان کے مطالبات نہیں مانتی، احتجاج جاری رہے گا۔

More posts