Baaghi TV

سندھ ہائی کورٹ ، اسمگلنگ کیس میں سزا یافتہ ملزم کی سزا معطل

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے اسمگلنگ کے مقدمے میں سزا یافتہ ملزم گل زمان کی سزا معطل کرتے ہوئے اسے 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

دورانِ سماعت پراسیکیوٹر کسٹمز نے عدالت کو بتایا کہ ملزم گل زمان کو جولائی میں کسٹم کورٹ نے اسمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر 6 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔عدالت نے مقدمے کے شواہد کا جائزہ لیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ صرف ٹینکر ڈرائیور کو ملزم بنانا حیران کن ہے، جبکہ اسمگل شدہ ڈیزل کسی سرحدی علاقے سے برآمد بھی نہیں کیا گیا۔سندھ ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ استغاثہ یہ وضاحت کرنے میں ناکام رہا کہ ڈیزل کو اسمگل شدہ قرار دینے کا نتیجہ کس بنیاد پر اخذ کیا گیا۔عدالت نے ان نکات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزم گل زمان کی سزا معطل کردی اور اسے 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

More posts