بیجنگ: چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایک چھوٹا طیارہ شہر کی ایک بلند عمارت سے ٹکرا گیا، جس کے بعد طیارے کا ملبہ نیچے گرنے سے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
رپورٹس کے مطابق حادثہ 109 منزلہ عمارت کے قریب پیش آیا، جہاں تصادم کے بعد علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔ امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔
حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔ تاحال جانی نقصان یا زخمیوں سے متعلق کوئی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
واقعے کے بعد عمارت اور اطراف کے علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، جبکہ متعلقہ ادارے نقصان کا جائزہ لینے اور مزید معلومات اکٹھی کرنے میں مصروف ہیں۔
بیجنگ میں بلند عمارت سے چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا
