Baaghi TV

جنوبی کوریا کا شمالی کوریا میں ڈرون بھیجنے کا اعتراف

south korea

جنوبی کوریا نے شمالی کوریا میں ڈرون بھیجنے کے معاملے میں ‘سرکاری کردار’ کا اعتراف کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کر دیا ہے-

دارالحکومت سئیول میں کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے کہا کہ رواں سال جنوری میں شمالی کوریا کی حدود میں بھیجے گئے ڈرونز کے معاملے کی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اس میں سرکاری اہلکار ملوث تھے انہوں نے ان اقدامات کو ‘غیر ذمہ دارانہ’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے غیر ضروری فوجی کشیدگی پیدا ہوئی۔

صدر لی جے میونگ نے کہا کہ یہ تصدیق ہو چکی ہے کہ نیشنل انٹیلی جنس سروس کے ایک اہلکار اور ایک حاضر سروس فوجی اس کارروائی میں شامل تھے، انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی کوریا کا آئین نجی افراد کو ایسے اقدامات سے روکتا ہے جو شمالی کوریا کو اشتعال دلا سکتے ہیں، اس لیے ایسے معاملات میں انتہائی احتیاط ضروری ہے۔

ایران کے رہائشی علاقوں پر اسرائیل کےشدید فضائی حملے

واضح رہے کہ ابتدائی طور پر سیول حکومت نے اس ڈرون کارروائی میں کسی بھی سرکاری کردار کی تردید کی تھی اور اسے شہریوں کی انفرادی سرگرمی قرار دیا تھا، تاہم بعد ازاں تحقیقات میں مختلف حقائق سامنے آئے صدر لی جے میونگ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوششیں کی ہیں اور ماضی کی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ پیانگ یانگ میں پروپیگنڈا مواد گرانے کے لیے ڈرون استعمال کرتی رہی ہے۔

عارضی جنگ بندی کا مطلب امریکا اور اسرائیل کو دوبارہ منظم ہونے کا موقع دینا ہے،ایران

More posts