صوابی میں دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 5 افراد ڈوب گئے، جن میں ایک باپ اور اس کے 2 بیٹے بھی شامل ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ڈوبنے والے افراد کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا۔ریسکیو 1122 کے ترجمان لقمان خان کے مطابق ایک نوجوان نہاتے ہوئے دریائے سندھ میں ڈوبنے لگا تو اس کے والد نے اسے بچانے کی کوشش کی، تاہم وہ بھی دریا میں ڈوب گئے۔ بعد ازاں دوسرے بیٹے نے اپنے والد اور بھائی کو بچانے کی کوشش کی، لیکن وہ بھی ڈوب گیا۔ریسکیو ٹیموں کی جانب سے دیگر افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
